English   /   Kannada   /   Nawayathi

آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق خانہ کعبہ کو مکمل طورپر غلاف میں ڈھانپ دیا گیا

share with us

غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ جسے حج کے ایام میں تین میٹر تک اوپر کردیا گیا تھا سنہری شاذروان تک نیچے کر دیا گیا


مکہ مکرمہ:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کعبہ کو نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپے جانے کا عمل حرمین شریفین کے نگران ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ جسے حج کے ایام میں تین میٹر تک اوپر کردیا گیا تھا سنہری شاذروان تک نیچے کر دیا گیا ۔اس حوالے سے شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن محمد المنصوری نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1439ھ کے حج کے موقع پر وسط ذی القعدہ کو غلافہ کعبہ تین میٹر اوپر کردیا گیا تھا۔غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف کرنا اور کسی قسم کے گزند پہنچانے سے بچانا ہے۔ طواف کے دوران چونکہ حجاج کرام غلاف کعبہ کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں یا تبرک کے طورپر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے پاس رکھ لتیے ہیں۔ غلاف کو اس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے غلاف کعبہ کو اوپر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا