English   /   Kannada   /   Nawayathi

تہران مخالف گروپو ں کو دہشتگرد فہرست میں شامل نہ کرناقبول نہیں،ایران

share with us

دہشت گرد گروپوں کی حمایت پر ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا بیان 


تہران:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران مخالف گروپوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ دہشت گرد گروپوں کی حمایت پر ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے عرب امارات، برطانیہ، ڈنمارک اور ہالینڈ کے مندوبین سے فوجی پریڈ حملے کے بعد احتجاج کیا جو مخالف گروپوں کی حمایت پر ریکارڈ کرایاگیا۔دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔روانگی سے قبل بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ واضح ہے حملہ کس گروپ نے کیا اور اس کی کس سے وابستگی ہے جبکہ خطے کے کچھ ممالک امریکا کی پشت پناہی میں ان کی مدد کرتے ہیں اور ان حملوں کا قانونی اور ملکی مفاد کے تحت جواب دیں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اہواز فوجی پریڈ حملے میں 29افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا