English   /   Kannada   /   Nawayathi

30 مارچ سے اب تک 194فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے

share with us

20 ہزار472 فلسطًینی زخمی ہوئے، شہدا مین 32 کم عمربچے بھی شامل،5030 شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے،رپورٹ


غزہ :24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) 30 مارچ 2018 کے بعد اب تک اسرائیلی دہشتگردی سے 194 فلسطینی شہید اور 20 ہزار472 زخمی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہدا مین 32 کم عمربچے بھی شامل ہیں۔ 5030 شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز تحریک واپسی کے مظاہرین پرحملہ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد حق واپسی تحریک کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 194 تک جا پہنچی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کی ایک ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ، براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 25 سالہ کریم محمد کلاب شہید اور 312 شہری زخمی ہوگئے۔ مشرقی غزہ کی پٹی میں 26 ویں جمعہ کو انسداد ناکہ بندی اور حق واپسی مظاہرے کیے گئے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا