English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین،نیشنل ڈے پر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری،، تقریبات کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

share with us

بیجنگ:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)چین میں نیشنل ڈے کی آمد پر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری ہے، تیان من سکوائر میں پھولوں کی بڑی ٹوکری شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔چین میں نیشنل ڈے کی تقریبات کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ قومی دن کی آمد پر بیجنگ میں پھولوں کی ڈیکوریشن جاری ہے۔ تیان من سکوائر میں سترہ میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری رکھ دی گئی۔یکم اکتوبر 1949 کو اسی مقام پر ماوزے تنگ نے چین کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ پھولوں کی ٹوکری پر Blessings to Our Motherland اور Celebrating National Day کے الفاظ درج ہیں۔ چین میں نیشنل ڈے کے موقع پر سات روزہ چھٹیاں ہونگی۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا