English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی نے سکم کے پہلے ہوائی اڈہ کا کیا افتتاح ، اپوزیشن پر سادھا نشانہ

share with us

نئی دہلی:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کے روزپاکیونگ میں ریاست کے پہلے ہوئی اڈے کا افتتاح کیا اور اس کے ساتھ ہی اس ریاست کو دنیا کے نقشے پر مقام حاصل ہوگیا ۔یہ ملک کا 100 واں ہوئی اڈہ ہے ۔ مسٹر مودی نے ہوئی اڈے کے افتتاح کے بعد کہا کہ’’آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مرکزی حکومت نے شمال مشرق میں اتنے کام کئے ہیں ،سکم کو ہوائی اڈا ملنے سے یہ ملک کے باقی علاقوں سے جڑگیا ہےاور یہ ملک میں  صح معنوں میں’’ علاقائی توازن ‘‘بنانے کی سمت میں مرکزی حکومت کے سنجیدگی سے کیا گئے کام کی مثال ہے‘‘َ۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ریاست میں ایئر لائن کے آغاز سےنوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے میں مدد ملے گی اور سیاحت کے شعبے میں پہلے سے ترقی یافتہ یہ ریاست خوشحال ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک میں اب سو ہوائی اڈے ہیں اور آپ لوگوں کو یہ معلوم کر کے حیرانی ہوگی کہ گزشتہ چار سالوں میں ملک کو 35 ہوائی اڈے ملے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سرکار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں کس رفتار سے کام کر رہی ہے ‘‘۔

انہوں نے کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیگر حکومتوں نے 67 سالوں کے دوران ہرسال ایک ایک ہوئی اڈہ دیا جبکہ ہم نے چار سالوں کے دوران ہرسال نوہوائی اڈے دئے ہیں ‘‘۔

اس موقع پر وزیرِعلیٰ پون چاملنگ نے کہا کہ ’’آج ریاست کے لئے تاریخی دن ہے ،گرین فیلڈہوائی اڈے کا سنگِ بنیاد 2009 میں رکھا گیا تھا ۔یہ ہوائی اڈہ ہمالیہ علاقے میں 4500 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے اور 990 ایکڑمیں پھیلا ہوا ہے ۔ پاکیونگ سکم کی درالحکومت گنگٹوک سے تقریباََ30 کلومیٹرکی دوری پر واقع ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا