English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفائل معاملہ : راہل نے'بھارت کے چوروں کے سردار کی المناک سچائی' نامی ویڈیو جاری کیا

share with us

نئی دہلی:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولندے کے انٹرویو کا ویڈیو جاری کیا۔اس ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ رفائل جنگی طیارہ کے سودے میں آفسیٹ پارٹنر کے لئے انل امبانی کی کمپنی کا نام ہندوستان کی حکومت کی تجویز تھی۔

مسٹر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر اس ويڈيو کو 'بھارت کے چوروں کے سردار کی المناک سچائی' کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔ تاہم، اس میں مسٹر مودی کے نام کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں فرانس کے سابق صدر نے کہا ہے کہ رفائل سودے میں آفسیٹ پارٹنر کے طور پر انل امبانی کی کمپنی کا انتخاب ان کی حکومت نے نہیں کیا تھا۔ اس دوران فرانس کے جونیئر وزیر خارجہ جے بی لےموين نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رفائل سودے کے سلسلے میں مسٹر اولندے کے تبصرہ سے ہند-فرانس تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کانگریس رفائل سودے میں بے ضابطگی کے لئے مسلسل حکومت پر حملہ کر رہی ہے ۔اس کا الزام ہے کہ یہ صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے اور مسٹر مودی براہ راست طور اس میں شامل ہیں۔ پارٹی کا الزام ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری شعبے کی کمپنی ہندوستان ايروناٹیكلس لمیٹڈ کو آف سیٹ پارٹنر سے ہٹا کر اس کے لئے انل امبانی کی کمپنی کو منتخب کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا