English   /   Kannada   /   Nawayathi

چدمبرم کا مودی حکومت پر سخت حملہ

share with us

نئی دہلی:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینیئر رہنماء پی چدمبر نے رفائل معاملے میں جانچ سے انکار پر مودی حکومت کو تنقید نشانہ بنایا۔

پی چدمبرم نے رفائل معاملے میں جانچ سے انکار کرنے پر مودی حکومت پر حملہ بو لا ہے۔ اس سے قبل وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند کے انکشاف کو خارج کیا تھا۔

کانگریس رہنماء نے یکے بعد دیگر ٹوئٹ کیے' انہوں نے لکھا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ سچ کی دو شکل نہیں ہوسکتی، بالکل صحیح ، انکے مطابق دو بیان ہے، کونسا بیان صحیح ہے  اسے معلوم کرنے کا صحیح راستہ کونسا ہے'؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ' پہلا راستہ یہ کہ جانچ کا حکم دیا جائے۔ دوسرا راستہ سکّہ اچھال کر طے کیا جائے کہ، مجھے لگتا ہے کہ وزیر خزانہ سکّہ اچھالنا پسند کریں گے جسکے دونو طرف انکی جیت ہوگی'۔

انہوں نے آگے لکھا کہ' یہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت معاملے کو ان دیکھی کررہی ہے اور جانچ کا حکم دینے سے انکار کردیا ہے۔ کون جانتا ہے کہ اگلے چھ ماہ یا 12 ماہ میں کیا ہوگا؟۔ 

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز جیٹلی نے اولاند کے اس تبصر ے کو خارج کر دیا تھا، جس میں اولاند نے کہا تھا کہ مودی نے ہی ریلائنس کے نام کی تجویز رکھی تھی۔

​​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا