English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار: اوپیندر کشواہا نے امت شاہ کا ۲۰ ۲۰ فارمولہ ٹھکرایا ،کہا میں کرکٹ نہیں کھیلتا

share with us

بہار:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بہار لوک سبھا الیکشن کے مدنظراین ڈی اے اتحاد میں شامل راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) نے بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کے لوک سبھا سیٹ تقسیم کی تجویزکو ٹھکرادیا ہے۔ مرکزی وزیراورآرایل ایس پی سربراہ اوپیندرکشواہا نے بی جے پی کے 20-20 سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو ماننے سے انکارکردیا ہے۔

بی جے پی صدر امت شاہ کے 20-20 فارمولے کے مطابق بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے 20 سیٹوں پربی جے پی الیکشن لڑتی، وہیں باقی کی 20 سیٹیں این ڈی اے کی دیگر معاون پارٹیوں کے حصے میں آتیں۔ اس فارمولے کے مطابق 12 سیٹیں جے ڈی یوکوجبکہ رام ولاس پاسوان کی پارٹی کو 6 اورکشواہا کی پارٹی آرایل ایس پی کو دوسیٹیں ملنی طے کی گئی تھیں۔

حالانکہ اس فارمولے پرکشواہا نے پٹنہ میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا "میں کرکٹ نہیں کھیلتا اورمجھے یہ 20-20 فارمولہ بھی نہیں سمجھ آتا۔ اس کی جگہ میں"گلی ڈنڈا" کھیلنا پسند کروں گا۔

وہیں جب کشواہا سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے اعتراضات کو لے کربی جے پی نے ان سے رابطہ کیا ہے؟ تو آرایل ایس پی سربراہ نے کہا کہ جب تک اس کے کوئی ٹھوس نتائج نہیں نکلتے، تب تک میں اس پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا