English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل ڈیل کی آزادانہ جانچ کے لئے کانگریس وفد کرےگا سی وی سی سے ملاقات

share with us

نئی دہلی:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا ایک وفد رافیل لڑاکو جہاز سودے میں مبینہ بدعنوانی کی آزادانہ جانچ کرانے کی مانگ کو لے کر سینٹرل وجیلینس کمیشن (سی وی سی) سے ملے گا۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس نے سی اے جی سے اس مدے پر ملاقات کی تھی۔ کانگریس نے سی اے جی سے اس سودے میں مبینہ دھاندلیوں پر ایک رپورٹ تیار کرنے اور اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی درخواست کی تھی۔

رافیل سودے پر جاری اس لڑائی میں ایک مرتبہ پھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس سودے میں کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا ہے۔ ارون جیٹلی کے اس دفاع کا جواب دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ارون جیٹلی سے کہا ہے کہ وہ جھو ٹ نہ بول کر اس سارے معاملہ کی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ) سے جانچ کروائیں۔

کانگریس سی وی سی سے مطالبہ کرے گی کہ اس تعلق سے بدعنوانی کا معاملہ درج کرے۔ رافیل مدے پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس نے اتوار کو الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے کے لئے اٹھائے گئے حلف کی پامالی کی ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے اب وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر اعظم ’جھوٹ بولنا بند کریں‘۔ اس کے ساتھ کانگریس صدر راہل گاندھی نے سچائی سامنے لانے کے لئے جے پی سی سے جانچ کرانے پر بھی زور دیا ہے۔

اسی بحث کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے اس معاملہ کو اس صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ ارون جیٹلی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا