English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ ریاض الجنۃ کے اساسی رکن محمد عمران انتقال کر گئے، ذمہ داروں نے کیا گہرے رنج وغم کا اظہار 

share with us

لکھنؤ 24؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) مدرسہ ریاض الجنۃ کے اساسی رکن محمدعمران ، (۵۰)کھدرا ،لکھنؤکے انتقال پر گولڈن فیوچر و مدرسہ کے ذمہ دار حضرات نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلند ئی درجات، اور متعلقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
مولانا محمدشمیم ندوی نے اپنے بڑے سگے بھائی کے اوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ،وہ نہایت خوش مزاج، ملنسار، دیانت دار،اور اعلی اخلاق وکردار کے مالک تھے، ہر ایک کے غم وخوشی میں برابر کے شریک رہتے، جس سے عزیز واقارب، اور لوگوں میں مقبول و ہر دلعزیز تھے،بیماری کی آخری حالت میں بھی مومن کی اہم خصوصیت ،’’صبر وشکر ‘‘کے دامن کو کبھی نہیں چھوڑا، مصیبت گناہوں کا کفارہ اور عنایت الہی کی دلیل ہے،دنیاوی مصیبتیں گناہوں سے پاک وصاف کردیتی ہیں،حدیث کے حوالہ سے کہا کہ جب اللہ تعالی کسی کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے،تو اسکو کسی مصیبت میں مبتلا کردیتا ہے،بندہ جب ثواب آخرت کی خواہش پر صبر کرے،تو اسکا صلہ جنت ہے، مقامی ودوردراز سے آئے ہوئے ہر مکتبہ فکر کی تجہیز وتدفین میں شرکت،مرحوم کی نیکی اور اللہ کے یہاں مقبولیت کی علامت ہے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا ریحان، ایک لڑکی اسمی ہے۔
حافظ عتیق الرحمن طیبی ،مولانا ڈاکٹرہارون رشید ندوی،مولانا ڈاکٹرمحمد فرمان ندوی،مولانا عبداللہ مخدومی ندوی، احمدمیاں،عبداللہ ندوی،مولانا سید ہاشم نظام ندوی،مولانا محمد نعمان اکرمی ندوی، ابوبکر صدیق ندوی، ڈاکٹر مولانا عبدالغیور قاسمی، محمدایوب، محمداویس، محمدشعیب(منا) محمدوسیم، ساجدحسین، محمدلقمان ندوی،ڈاکٹر محمدآصف،ادیب الرحمن ندوی، اطیع اللہ ندوی، عبدالسلام،محمداسعدجمال مظاہری،محمد جنید قاسمی، محمدمحمود ندوی، حافظ طلحہ ،،عبدالہادی،عبدالوفاء، محمداکرام، محمدطیب، محمدسہیل، محمدانس ،محمدحذیفہ، ابوذر وغیرہ سمیت ملی وسماجی حضرات نے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی دعا کی ہے۔

 

منصور علی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا