English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے عام اجلاس کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 23؍ ستمبر 2018(فکروخبر /پریس ریلیز) بروز سنیچر 22؍ ستمبر 2018 مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام بمقام تنظیم ہال صدر تنظیم محترم جناب قاضیا محمد مزمل صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ، مولوی عزیر الرحمن صاحب رکن الدین کی تلاوتِ آیاتِ کریمہ سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ 
بعد ازاں جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے سبھو ں کو خوش آمدید کہا۔ موصوف نے اجلاس کے آغاز میں ہی عام اجلاس کے انعقاد میں تاخیر پر ممبران سے معذرت چاہی اور تاخیر کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل 2015سے مارچ 2017تک کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ اپریل 2017سے قبل ہی تیار ہوچکی تھی البتہ الیکشن اور دیگر اہم امور کی بناء پر مجلس انتظامیہ میں مسلسل چار بار سالانہ رپورٹ کی پیشی ومنظوری کے ایجنڈے کو ملتوی کیا گیا ، پھر اس کے بعد 18؍ اپریل 2018کی نشست میں عام اجلاس کی تاریخ 13مئی 2018متعین کی گئی ۔ لیکن انتظامیہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں ممبران کی طرف سے الیکشن کی وجہ سے عام اجلاس کی مؤخر کرنے کی مانگ کی گئی ۔ اس مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے عا م اجلاس پھر سے مؤخر کیا گیا ۔اس کے بعد الحمدللہ آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ 
موصوف نے اپنی ان وضاحتی کلمات کے بعد اپریل 2015سے مارچ 2017تک کی رپورٹ پیش کی ۔ مذکورہ رپورٹ کا ایک حصہ کنونیر سیاسی پینل مولوی عبدالرقیب ایم جے نے پیش کیا۔ اجلاس ہال میں تنظیم کے بنیادی رکنیت سے خارج شدہ افرا دکی حاضری پر صدرِ مجلس نے اعلان کیا کہ جو افراد تنظیم کے رکن نہیں ہیں او رجنہیں تنظیم کی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے وہ میٹنگ ہال سے باہر چلے جائیں ۔ اس کے باوجود وہ افراد اپنی جگہوں پر بیٹھے رہے اور رپورٹ سے متعلق سوالات وجوابات کے دوارن انہوں نے صدرِ مجلس پر الزام تراشی کرتے ہوئے ان سے صدارت سے مستعفی ہونے کی مانگ کی او راجلاس کی کارروائی میں خلل اندازی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔ 
رپورٹ کے اختتام پر صدرِ مجلس نے اس رپورٹ کے ضمن میں عام اراکین کو سوالات کرنے کا موقع دیا۔ بعض اراکین کی طرف سے سوالات کیے گئے ۔صدرِ مجلس او رجنرل سکریٹری نے جوابات دئیے۔ بعض تحقیق طلب سوالات کے بارے میں کہا گیا کہ دستور کی دفعہ (ب) شق نمبر 9کے تحت تین دن قبل جنرل سکریٹری کے نام اپنے سوالات تحریراً پہنچانا ضروری تھا ۔ اس دوران پھر سے ان افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ ہنگامہ کی شدت کو دیکھتے ہوئے بعض اراکین نے انہیں سمجھانے او راس سے باز رہنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود اس سے باز نہیں آئے۔ صدر مجلس نے دوبارہ ان سزا یافتہ افراد کو میٹنگ ہال سے باہر جانے کی ہدایت دی مگر وہ اپنے رویے پر اڑے رہے۔ صدرِ مجلس نے رپورٹ سے متعلق سوالات کا مزید موقع دیا۔ رپورٹ سے متعلق مزید کوئی سوالات سامنے نہ آنے پر صدرِ مجلس نے رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔ ظہر کی اذان کے بعد اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔ 
حاضرین کے لیے تواضع کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 

سکریٹری 
مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا