English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقتدار پر قبضہ کا بی جے پی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا : سدارامیا 

share with us

 

کولار 23؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی کے لیڈرران پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ان کے فرقہ پرست لیڈران اقتدار حاصل کرنے کے لیے غلط طریقہ اختیار کررہے ہیں جس کو اتحادی حکومت کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ ریاست کے عوام نے اقتدار کے لیے کانگریس اور جے ڈی ایس کا انتخاب کیا ہے جس سے بی جے پی کے اراکین ناخوش ہیں۔میں ان سے دوبارہ کہتا ہوں کہ اتحادی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی اور بی جے پی کا اقتدار پر قبضہ کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈی یوروپا ہمارے اراکین اسمبلی کے درمیان غلط فہمیوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں ، اب تک وہ اس میں ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی انہیں اس میں کامیابی نہیں ملے گی۔جے ڈی ایس اور کانگریس اچھی طرح اپنا کام سنبھالے ہوئے ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا