English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے امریکا کے ساتھ عسکری مذاکرات منسوخ کر دیے

share with us

بیجنگ:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)چینی حکومت نے بیجنگ میں متعین امریکی سفیر کو طلب کر کے مطلع کیا ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والے دونوں ملکوں کے فوجی مذاکرات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ چین نے یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے ایک چینی فوجی ادارے اور اُس کے سربراہ پر روس سے جنگی طیارے خریدنے پر پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں کیا ہے۔ چینی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا کے دورے پر گئے ہوئے چینی نیول چیف کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ بیجنگ حکومت نے امریکی سفیر کو مطلع کیا کہ چینی فوج مزید کوئی بھی جوابی قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا