English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی تاریخ رقم، جاپان کے خلائی ادارے نے سیارچے پر دو روبوٹ گاڑیاں اتاردیں

share with us

ٹوکیو :23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپان کے خلائی ادارے نے ایک سیارچے پر دو روبوٹ گاڑیاں اتار کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور اب روبوٹ گاڑیاں سیارے کی سطح کی تصاویر زمین تک بھیج رہی ہیں۔یہ دونوں گاڑیاں ہایابوسا2 نامی خلائی جہاز سے سیارچے پربھیجی گئیں جو ایک کلومیٹر چوڑے سیارچے ریوگو کے گرد چکر کاٹ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گاڑیاں سیارچے کا درجہ حرارت ناپیں گی اور اس کی تصویریں لیں گے۔ ریوگو کی کششِ ثقل بہت کم ہے جس کی وجہ سے یہ گاڑیاں وہاں آسانی سے اچھل بھی سکتی ہیں۔جاپانی خلائی ادارے نے تصدیق کی کہ 'دونوں گاڑیاں اچھی حالت میں ہیں، سیارچے پر چل پھر کر رہی ہیں اور تصویریں لے رہی ہیں۔اس سے قبل یورپی خلائی ادارہ ایک دمدار ستارے پر خلائی گاڑی اتار چکا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیارچے پر گاڑی اتاری گئی ہے۔سیارچے بنیادی طور پر نظامِ شمسی کی باقیات میں سے ہیں۔ چار ارب 60 کروڑ سال پہلے جو بچا کھچا مواد سیاروں اور سورج کے بننے میں کام نہ آ سکا، اس سے سیارچے بن 
گئے۔ریوگو خاصی قدیم قسم کا سیارچہ ہے، اور اس پر تحقیق سے نظامِ شمسی کے ابتدائی حالات اور زمین کی تشکیل کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ایک کلوگرام وزنی خلائی گاڑیوں میں وائیڈ اینگل اور سٹیریو کیمرے نصب ہیں جن سے وہ تصاویر لے کر واپس زمین تک بھیج رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سینسر بھی لگے ہوئے ہیں جو سیارچے کی سطح کا درجہ حرارت ناپ سکتے ہیں۔یہ گاڑیاں موٹروں کی مدد سے چل پھر سکتی ہیں۔سیارچے کی سطح سیاہ ہے اور یہ ہر ساڑھے سات گھنٹے بعد اپنے محور پر گھومتا ہے۔تین اکتوبر کو ہایوبوسا2 خلائی جہاز خود سیارچے کی سطح پر اترے گا اور وہاں سے مٹی اور پتھروں کے نمونے حاصل کرے گا۔اس کے بعد سائنس دان ریوگو کی سطح میں سوراخ کر کے نیچے سے بھی نمونے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔بعد میں خلائی جہاز یہ نمونے 2020 میں زمین پر لے آئے گا تاکہ ان پر مزید تحقیق کی جا سکے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا