English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن میں بارشوں کے بعدلینڈ سلائیڈنگ سے 22افراد ہلاک،متعددلاپتہ 

share with us

منیلا :23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلپائن کے جزیرے سیبو میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی 22 تعداد ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیاحتی مقام سیبو میں ملبے تلے دبے متعدد افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ، 200 پولیس اہلکار، فائر مین اور ماہرین نے 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاشوں کو نکال لیا ہے ، جبکہ پولیس نے نزدیکی گھروں سے 20 افراد کو باحفاظت باہر نکالا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیبو میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی ، جس میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا