English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں امریکی فوج کا فضائی حملہ، 18 جنگجو ہلاک 

share with us

موغادیشو :23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی صومالیہ میں امریکی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں انتہا پسند گروپ الشباب کے 18 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔یو ایس افریقہ کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی بندرگاہی شہر کسمایو سے کچھ فاصلے پر ذاتی دفاع میں کی گئی۔ افریکوم کے ایک ترجمان کے مطابق اس حملے میں امریکی یا اتحادی فوج کا کوئی سپاہی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکا رواں برس کے دوران الشباب کے خلاف ایسے بیس سے زیادہ فضائی حملے کر چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا