English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور کے گمشدہ نوجوان کی لاش تمل ناڈو سے بازیافت ، قتل کا شبہ 

share with us

منگلورو 23؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز ) گنجی مٹو سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش تمل ناڈو میں پائی گئی ہے۔ اس کی گھڑی اور جوتے دیکھ کر اس کے بھائی نے تصدیق بھی کی ہے۔ شبہ ہے کہ سمیر کا کسی نے قتل کیا ہے لیکن اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان 13؍ ستمبر کو لاپتہ ہوگیا تھا ، اس کے والد احمد نے پولیس تھانہ میں درج کی گئی شکایت میں وضاحت کی ہے کہ سمیر اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ بنگلورو کے لیے روانہ ہوا تھاجس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹا ۔ 15؍ اکتوبر کو سمیر نے اپنی ماں سے فون پر بات کی اور بتایا کہ وہ بنگلورو میں ہے اس کے بعد سے اہلِ خانہ سے اس کا رابطہ نہیں ہوسکا ۔ اس دوران اس کی بیوی اپنے بچی کے ہمراہ اپنے ولد کے گھر کاپو پہنچی ، جب اس سے سمیر کے تعلق سے پوچھا گیا تو اس نے الزام لگایا کہ اس کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ انہیں کاپو چھوڑ کر واپس چلاگیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا