English   /   Kannada   /   Nawayathi

آیوشمان بھارت لانچ ، وزیر اعظم مودی نے کہا : اب امیروں کی طرح غریبوں کو بھی ملیں گی طبی خدمات

share with us

رانچی:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم مودی نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ کیئر اسکیم آیوشمان بھارت لانچ کردی ہے۔ اس کے تحت 10 کروڑ کنبوں یعنی تقریبا 50 کروڑ لوگوں کو سالانہ پانچ لاکھ روپے کا کیش لیس ہیلتھ انشورینس ملے گا ۔ اس کو وزیر اعظم مودی کے نام پر مودی کیئر بھی کہا جارہا ہے ، جو وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں پارٹی کے سب سے بڑے چہرہ بھی ہیں۔

اس اسکیم کو لانچ کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کے 70 سال میں جھارکھنڈ میں تین میڈیکل کالج اور 350 اسٹوڈینٹس تھے ، لیکن چار سالوں میں اسی ریاست میں 8 میڈیکل کالج اور 1200 اسٹوڈینٹس ہوگئے ۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کام کیسے کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ سماج کے آخری قطار میں کھڑے لوگوں کو ، غریب سے غریب کو بھی علاج ملے ، بہترین طبی خدمات ملیں ، آج اس خواب کے ساتھ بہت بڑا قدم اٹھایا گیا ہے ۔ آیوشمان کے عزم کے ساتھ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا آج سے نافذ ہورہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پوری دنیا میں سرکاری روپے سے اتنی بڑی اسکیم کسی بھی ملک میں نہیں چل رہی ہے ۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا