English   /   Kannada   /   Nawayathi

روپے کی قدر میں گراوٹ سے حجاج کرام پر بوجھ میں اضافہ ، ادا کرنے پڑ سکتے ہیں مزید اتنے روپے

share with us

نئی دہلی:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں  ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والا ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا اس گرواٹ کی وجہ سے ہوئے خسارہ کی بھرپائی کیلئے عازمین حج سے مزید رقم لینے کی سوچ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حج کمیٹی کو روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 63 کروڑ کا خسارہ ہوا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اپنے خسارہ کی بھرپائی کیلئے ہر حاجی سے 5600 روپے مزید ادا کرنے کی درخواست کرے گی ۔ یہی نہیں سعودی عرب میں نہ ملنے والی سہولیات کی وجہ سے واپس کی جانے والی رقم بھی سال رواں حجاج کرام کو لوٹائی نہیں جائیں گی۔

کل یعنی 24 تاریخ کو حج کمیٹی کی میٹنگ ہونے والی ہے ، جس میں خسارہ سے نمٹنے کے طریقہ پر غور کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا