English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیراعظم کو بچانے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں وزیر خزانہ: کانگریس

share with us

نئی دہلی:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)رافیل سودے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صفائی دینے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی اور ارون جیٹلی پر جوابی حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ پی ایم مودی کو بچانے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں براہ راست پی ایم مودی پر سنگین الزام لگے ہیں، ایسے میں سوال یہ ہے کہ پی ایم مودی جواب دینے کی بجائے خاموش کیوں ہیں۔

خیال رہے کہ سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندکے خلاصے کے بعد مودی حکومت کی جانب سے صفائی پیش کی گئی ہے، صفائی پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہ صاف کر دیا کہ چاہے جو بھی الزام لگیں، لیکن رافیل ڈیل منسوخ نہیں کی جائے گی، کانگریس صدر راہل گاندھی کے حملوں سے تلملا ئے ارون جیٹلی نے کہا کہ اس ڈیل کو 'سرجیکل اسٹرئک ' کا نام دینا ٹھیک نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا