English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی طور پر جمع شدہ ریت افسرا ن کی ضبط 

share with us

 

منگلورو 23؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ریت کی قلت کا مسئلہ روز بروز شدت اختیار کررہا ہے ۔ تعمیراتی کمپینیوں سے لے کر مزدور بھی پریشان ہوگئے ہیں ۔ کئی مرتبہ افسران کی جانب سے معاملہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کے باوجود یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہورہا ہے۔ اس دوران غیر قانونی طورپر جمع شدہ ریت کی سپلائی بھی جاری ہے اور ہزاروں کی قیمت دے کر لوگ ریت خرید رہے ہیں۔دوسری جانب غیر قانونی پر سپلائی کی جارہی ریت پر روک لگانے کے لیے افسران ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں اور کئی علاقوں میں چھاپہ مارکارروائی بھی جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں دو الگ الگ واقعات میں ساڑھے چار لاکھ روپئے کی ریت اورایک جے سی بی جس کی قیمت بیس لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے ضبط کی گئی ہے۔ یہ واقعہ نیار کدور کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مقام پر غیر قانونی ریت جمع کیے جانے کی اطلاع ملنے پر افسران نے چھاپہ مارکاروائی کی اور ریت ضبط کرلی ۔ ذرائع کے مطابق چند مقامی لوگ بھی اس میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ فی الحال ریت ضبط کیے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا