English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان نے بوجھ کے قرض کی وجہ سے اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت کی خودکشی ،وزیراعلیٰ کمارا سوامی نے معاملہ پر کیا گہرے دکھ کا اظہار 

share with us

 

منڈیا 23؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) قرضہ کے بوجھ سے پریشان کسان نے اپنے بیوی اور دو بچوں سمیت کھانے میں زہر ملا کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات ضلع کے پڈاونا پورا تعلقہ کے سنکٹ ہنور میں جمعہ کی رات پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت نندیش (37) اس کی بیوی کوملا (33) بیٹا منوج (13) اور بیٹی چندانا (15) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد مقامی عوام کی مدد سے نعشوں کو مقامی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اس سے قبل عوام نے پرزور احتجاج کرتے ہوئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد عوام نے اطمینان کی سانس لی۔ بتایا جارہا ہے کہ نندیش دو ایکڑ اراضی پر گنے کی کاشت کیا کرتا تھا۔ اس کے لیے اس نے مختلف لوگوں سے پندرہ لاکھ روپئے کا قرضہ لیا ۔ جب قرضداروں نے مزید پریشان شروع کردیا تو اس نے اپنی ایک ایکڑاراضی بیچ دی جس کے بعد بھی وہ اپنا قرضہ ادا نہیں کرسکا۔ نندیش نے اپنے دیتھ نوٹ میں خود کی اور گھر والوں کی موت کا ذمہ دار زراعت کو بتایا ہے اور وزیر اعلیٰ کو جنتا درشن پروگرام کا بھی حوالہ دیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دو ہفتہ قبل نندیش کی جانب سے جنتا درشن میں داخل عرضی میں خودکشی کرنے کی بات درج کی تھی ۔وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ اور پڈاوا پورا تعلقہ انتظامیہ کو معاملہ سے آگاہ بھی کیا تھا اور وہ اس سلسلہ میں ضلع انچارج وزیر سی ایس پتا راجو سے بھی رابطہ میں تھے۔ ضلع انچارج وزیر سی ایس پتا راجو نے اسپتال پہنچ کر مہلوکین کا آخری دیدار کیا اور معاوضہ دینے کا بھی وعدہ کیا۔ اسی دوران داونگیرہ سے تعلق سے رکھنے والے ایک وزیر ایم سی منگولی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دیتھ نوٹ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے دستاویزات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعدہی معاوضہ دیا جائے گا۔ اس پورے اہلِ خانہ کی جانب سے اجتماعی خودکشی پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کو آپرٹیو اور نیشنل بینکوں سے کسانوں کی جانب سے لیے گئے قرضہ کو معاف کرنے کے احکامات بہت پہلے ہی جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ صبر سے کام لیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا