English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھریسامے کا اقتدار بچانے کے لئے ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی

share with us

لندن:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)تھریسامے کی وزارت عظمیٰ بچانے کے لیے ٹوری پارٹی نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کردی۔برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جرمی کوربین نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ مطالبہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم، عام انتخابات ہیں، بریگزٹ ڈیل نامنظور ہوئی تو لیبر پارٹی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔

  برطانوی اخبار کے سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے 86 فیصد اراکین بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم چاہتے ہیں۔لیبر پارٹی کے 90 فیصد افراد یورپی یونین کے حق میں رہنے پر ووٹ دیں گے، 81 فیصد لیبر سمجھتے ہیں کہ بریگزٹ سے معیار زندگی گر جائے گا جبکہ 89 فیصد کے نزدیک نوکریاں جائیں گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا