English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی نے ونیزویلا کو بھی مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کی پیشکش کر دی

share with us

قارا کاس :23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے ونیز ویلا کے  سرکاری دورے کے دوران صدر  رجب طیب ایردوان  کی قومی کرنسی سے تجارت  کی اپیل  کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

ونیزویلا کے دارالحکومت قارا کاس میں میں اپنے ہم منصب جورجے آریزا سے یکجا ہونے والے چاوش اولو نے  کہا کہ"امریکی  انتظامیہ ڈالر کو حملے  کے آلہ کار کے طور پر استعمال  کرتی ہے  لہذا ہم بین المملکتی تجارت کو مقامی کرنسیوں کے ساتھ سر انجام  دیے  جانے کے خواہاں ہیں۔  کرنسی کو دوسرے ممالک  کی معیشت کو تباہ  کرنے  کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔"

ونیزو یلا کے ساتھ تجارتی  لین دین کو مقامی کرنسی کے ذریعے   کیے جانے کی خواہش کا اظہار کرنے والے  ترک وزیر نے کہا کہ "نہ صرف ونیزویلا ہم دیگر ممالک کے ساتھ بھی   اسی عمل در آمد کے متمنی  ہیں۔"

انہوں نے امریکی حملوں کا ہدف بننے والے ترکی کے مضبوط اور اٹل مؤقف پر بھی  توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ "ترکی  قلیل مدت قبل  اس حملے کا نشانہ بنا تھا، تا ہم اس نے مضبوطی سے قدم جمائے اور ملکی معیشت کو مزید استحکام سے ہمکنار کرنے کے  زیر مقصد تمام تر اقتصادی  تدابیر اختیار کی ہیں۔  مجھے یقین ہے کہ ہمارا ملک دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون کی بدولت اس بحران سے بھی عنقریب نجات پا لے گا۔ "

چاوش اولو کو بعد ازاں نائب صدر دیلسی روڈری گویز  اور صدر نکولا مادورو نے بھی شرفِ ملاقات بخشا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا