English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ کی کچی آبادیوں میں نئی تعمیر پر پابندی عائد

share with us

مکہ مکرمہ:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کچی آبادیوں میں مکان ، دکان بنانے کے اجازت ناموں کا اجراء بند کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس سے وہ سعودی شہری مستثنیٰ ہونگے جو اجازت نامے حاصل کرکے تعمیراتی کام شروع کرچکے ہیں۔اس کیلئے انہیں تعمیراتی عمل کی باتصویر رپورٹ میونسپلٹی کو پیش کرنی ہوگی۔ میونسپلٹی نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت عدالتوں اور وثیقہ نویسوں کو اب اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ منظورشدہ پلان سے ہٹ کر کسی بھی پلاٹ کی منتقلی کی دستاویز جاری کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا