English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری عدالت نے مبارک اور ان کے بیٹوں کی درخواست مسترد کر دی

share with us

قاہرہ:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کی ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خرد برد کرنے کے جرم میں تین تین سال کی سزا دی تھی تاہم سابق صدر مبارک کے بیٹوں کو سن دو ہزار پندرہ جبکہ خود انہیں گزشتہ برس رہا کر دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے سے سابق صدر کے چھوٹے صاحبزادے جمال مبارک کی کسی عوامی عہدے کے حصول کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا