English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مسجد بلاسٹ کیس: سوامی اسیمانند اور دیگر کو بری کرنے والے جج اب بی جے پی میں ہونگے شامل

share with us

نئی دہلی:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مکہ مسجد بلاسٹ معاملے میں فیصلہ سنانے کے کچھ گھنٹو ں بعد ہی استعفیٰ دینے والے جج کے رویندر ریڈی کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے، جس میں اقربا پروری نہیں ہے'۔میڈیا پورٹز کے مطابق اسپیشل این آئی اے کورٹ کے سبکدوش جج رویندر ریڈی نے اب بی جے پی جوائن کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
رویندر ریڈی نے بی جے پی کو ایک وطن پرست پارٹی بناتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 خیال رہے کہ اسپیشل این آئی اے کورٹ کے اس وقت کے  جج رویندر ریڈی نے رواں برس 16 اپریل کو مکہ مسجد بلاسٹ کیس میں سوامی اسیمانند اور دیگر 4 کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔اس فیصلے کے بعد استعفیٰ دینے والے ریڈی نے اب بی جے پی کا دامن تھامنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ریڈی کے اس فیصلے کے بعد تلنگانہ کے بی جے پی ہیڈ کوراٹر میں ان کے خیر مقدم کے لیے بنیر لگائے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹز کے مطابق  ریڈی جمعرات کے روز ہی بی جے پی کی ممبر شب لینے والے تھے، لیکن بعد میں اس پروگرام کو ٹال دیا گیا۔

جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بی جے پی جوائن کرنے کے پروگرام کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر اور سکندر آباد کے ایم پی بنڈارو دتاتریہ نے میرا احترام کرتے ہوئے مجھے پارٹی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا ہے۔خبروں کے مطابق جسٹس ریڈی جسٹس ریڈی ریاست کے کریم نگر اسمبلی سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور اسی کے لیے انھوں نے بی جے پی کا ہاتھ تھامنے کا من بنایا ہے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا