English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی جی ! رافیل ڈیل معاملہ پر سچ بتانے کا وقت آچکا ہے، شتروگن سنہا

share with us

پٹنہ:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)رافیل سودے پر فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے سابق صدر فرانسوا اولاند کے بیان پر اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ بولتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ممبر شتروگھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی سے سودے پر اپنا رخ واضح کرنے کی درخواست کی ہے۔

سنہا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’متنازع رافیل سودے کے پس منظر کی حقیقت بتانے کے لئے وزیراعظم کے پاس یہ سب سے مناسب وقت ہے۔ اب ہمیں کیا کہنا ہے۔ سر جی، اس معاملے پر سچ بتانے کا صحیح اور مناسب وقت ہے۔ سودے کے ضابطے اور شرائط عام ہونی چاہیئں۔ کیا سودے کے دوران تین بار قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے‘‘۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’وزیراعظم جی سچ بولئے۔ ملک سچ جاننا چاہتا ہے۔ پورا سچ۔ یہ پبلک ہے، سب جانتی ہے‘‘۔

اس سے قبل راشٹریہ جنتادل کے صدر یادو کے آفشیل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ رافیل مسئلے پر وزیر اعظم نریندرمودی کو ان کے خاص انداز میں ٹوئٹ کر کہاکہ’’ متروں،رافیل سودے کے گھال میل اور تال میل کی صحیح جانکاری 125 کروڑ باشندوں کو ملنی چاہئے کہ نہیں،ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرمایہ دار ملنسار وزیر اعظم گنہگار اور حصہ دار نہیں ہے اور ایماندار چوکیدار ہے تو سچ بتانے میں خوف کس بات کا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا