English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالا سیلاب متاثرین کے لئے جمعےۃ علماء ہند کا ریلیف ورک مسلسل جاری

share with us


شیخ الہند ایجوکیشن ٹرسٹ نے تقسیم کیا چار سو خاندانوں میں ضروریات زندگی کے سامان


کایم کولم:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور ناظم عمومی مولانا سید محمود مدنی کی خصوصی ہدایات و نگرانی میں کیرالا سیلاب زدگان کی راحت رسانی کے لئے جاری ریلیف کے کام میں مصروف جمعیۃ علماء ہند جمعیۃ ریلیف کمیٹی کیرالاکی جانب سے کایم کولم کے متاثرہ خاندانوں میں بائیس لاکھ روپئے کے واؤچر کے ذریعے انہیں ضروریات زندگی کے سامان فراہم کئے اس سلسلے میں پندلم نامی مقام پر ایک سو پچیس خاندانوں کو بارہ بارہ ہزار روپئے کے واؤچر تقسیم کر کے ان کے لئے شاپنگ مال بنایا گیا اور ضروریات زندگی کے سامان بشمول ،کباٹ، پلنگ ، استری (پریس)واٹر پمپ، سلائی مشین،فریج،کوکروغیرہ فیکٹری کی قیمت پر مہیا کرائے گئے۔ اس کے لئے دہلی کے شیخ الہند ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ جس کے چئیرمین مولانا سید محمود اسعد مدنی مدظلہ ہیں نے کم وبیش بائیس لاکھ روپیہ فراہم کیا جن کے ذ ر یعے تین سو اٹھیاسی خاندانوں میں ضر وریات زندگی کے سامان تقسیم ہوئے جس میں ایک سو خاندانوں کو بارہ بارہ ہزار روپیہ کے واؤچر ،کچھ خاندانوں کو آٹھ آ ٹھ ہزار کے واؤچراور کچھ خا ندانوں کو چار چار ہزار روپیہ کے واؤچردئیے گئے تھے، اس موقع پر پندلم میں افتتاحی تقریب مکہ مسجد پندلم کے اسلامک سینٹر میں منعقد ہو ئی اس تقر یب سے مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور مولانا عبدالشکور قاسمی مہتمم و چئیرمین دارالعلوم الاسلا میہ اوچراں کائم کولم نے خطاب کیا جبکہ افتتا ح مولانا امین فلاحی امام و خطیب جامع مسجد پندلم نے فرمایا،اس موقع پر پندلم الاحسان ٹرسٹ کے ارکان نے بھی خصوصی معاونت کی جبکہ جمعےۃ ریلیف کمیٹی کے کارکنان محترم نوشادراؤتھر (سابق میونسپل کونسلر)سی اے عبدالواحد صاحب، حبیب رحمن صاحب، شعیب بھائی،نواز بھائی وغیرہ پوری طرح سرگرم رہے۔مقامی ذمہ دار مولانا محمد ہاشم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔جمعےۃ علماء ریلیف کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد سفیان بھی اس موقع پر شریک تھے۔ اسی طرح یوم عاشورہ دس محرم الحرام کو ایک تقر یب کایم کولم کے ٹی اے آڈیٹوریم میں رکھا گیا اس موقع پر بھی مولانا شفیق احمد القاسمی اور مولانا عبدالشکورقاسمی نے خطاب کیا،اپنی تقریر میں مو صو ف نے کہا کہ اس طرح کے حالات ہمارے اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں اس لئے ہمیں اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور توبہ واستغفار کرنا چاہئے۔موصوف نے کہا کہ مسلمانو ں کی سو سالہ قدیم تاریخی تنظیم جمعےۃ علماء ہند مصیبت زدگان کی خدمت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مذہب سے اوپر اٹھ کر انسا نیت کے لئے کرتی ہے۔چنانچہ اس موقع پر بھی مصیبت زدہ افراد میں مسلما نوں کے علاوہ سینکڑوں غیر مسلم خاندانوں کی بھی مکمل امداد کی گئی ہے۔ موصوف نے بتایا کہ جنا ب رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات میں حسن سلوک کی بہت اہمیت ہے۔
تقریب کا آغاز حافظ اسلم متعلم جامعہ حسنییہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔تقریب کی نظامت مولانا محمد شریف الکوثری نے انجام دیا، مولانامحمد قیس حسنی قاسمی ا ستاذ جامعہ حسنییہ کی تقریر کے بعد جامع مسجد کائم کولم کے امام و خطیب مولانا جلال الدین نے اپنے خطاب میں اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی گذارنے اور توبہ و استغفار کا اہتمام کرنے کی تلقین کی، ٹی اے کنو نشن سینٹر کے مالک شاہ جہاں صاحب نے بھی مختصرخطاب کیایہ سارا انتظام جمعیۃ علماء ہند کی ریلیف کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد سفیان کی نگرا نی میں عمل میں آیا،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا