English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو: کرپشن کے خلاف رپورٹنگ پر صحافی قتل

share with us

چیاپاس:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں کرپشن کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر دھمکیوں کا سامنا کرنے والے صحافی کو فائرنگ کے نتیجے میں قتل کردیا گیا، رواں سال میکسیکو میں یہ نویں صحافی کا قتل ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ماریو گومز نامی صحافی ایل ہیرالڈو ڈی چیاپس نامی اخبار سے وابستہ تھے، اخبار نے ہی گومز کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

گومز کے ساتھی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’ انہوں نے حال ہی میں ایک شکایت درج کی تھی کیونکہ انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں۔‘35 سالہ گومز کو سال 2016 میں بھی کرپشن کے خلاف آرٹیکلز شائع کرنے پر دو ریاستی عہدیداران کی جانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ایل ہیرالڈو اخبار نے بتایا کہ گومیز یاجالون کے علاقے میں واقع اپنے گھر سے کام کے لیے روانہ ہورہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گومز کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ شدید زخموں کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے۔

گومز گزشتہ آٹھ سال سے ایل ہیرالڈو اخبار میں کام کررہے تھے،اخبار کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ایک اداریے میں ان کے ساتھیوں نے ان کے قتل میں ملوث مجرمان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری جانب ریاستی پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس قابل مذمت قتل میں ملوث ذمہ داران کے خلاف ہر ممکن تحقیقات کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا کیا جائے گا۔‘میکسیکو میں طاقت ور ڈرگ مافیا جرائم کی وجہ سے گزشتہ برس ملک میں 28 ہزار 7 سو 2 افراد قتل ہوئے، ان میں 11 صحافی بھی شامل تھے۔گومز، رواں سال قتل کیے گئے 9 صحافیوں میں سے ایک ہیں جبکہ سال 2000 سے اب تک میکسیکو میں 100 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اب تک واضح نہیں کہ میکسیکن گورنمنٹ پروٹیکشن پروگرام فار جرنلسٹس اینڈ ہیومن رائٹس میں گومز کا اندراج ہو اتھا یا نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا