English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب توحید و اتحاد اور حرمین شریفین کا خدمت گار ملک ہے: شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس

share with us

مکہ مکرمہ:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب توحید و اتحاد اور حرمین شریفین کا خدمت گار ملک ہے۔ انہوں نے مملکت کے 88ویں یوم وطنی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ حب الوطنی اور مذہبی اتحاد دین کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت میں امن و استحکام ، خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ سب سے پہلے تو اللہ کے کرم اور پھر فرزندان وطن کے درمیان اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی خدمت او ر ان کے زائرین کی ضیافت سعودی قائدین کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا