English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی روش تبدیل ہونے تک وہاں اپنا سفیر مقرّر نہیں کریں گے: کویت

share with us

کویت سٹی :22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کویت نے اپنے ملک میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کی جگہ نئے نامزد سفیر پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جب تک ایران خطّے میں اپنی روش اور پالیسی کو تبدیل نہیں کرتا، اْس وقت تک کویت تہران میں اپنا سفیر مقرّر نہیں کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کے ایشیائی امور کے معاون سفیر علی السعید نے ایک اعلان میں بتایا کہ اْن کے ملک نے ایرانی سفیر کی نامزدگی پر موافقت کا اظہار کیا ہے۔ تاہم کویتی سفیر مجدی الظفیری کی تہران واپسی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے السعید نے کہا کہ ایران کی جانب سے اپنی روش تبدیل کیے جانے تک صورت حال جْوں کی تْوں رہے گی۔علی السعید کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم الشیخ صباح الخالد اور نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ ایک سے زیادہ مواقع پر باور کرا چکے ہیں کہ ایران کی جانب سے اپنی روش تبدیل کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے جانے اور خطّے میں ایک مثبت کردار ادا کیے جانے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا