English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی تباہی کے لئے پوری عالمی برادری ذمہ دار ہے : یو این

share with us

نیو یارک:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی خراب صورت حال کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی اقدامات [جرائم] کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کےمواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ہے۔

’یو این‘ مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام میں امید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا۔ اس کے لیے فریقین کو با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنا اور فلسطینی علاقوں

سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولہ نافذ کرنا ضروری ہے مگر اس کے لیے تمام فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت رد عمل ضروری ہے۔

ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے جو کسی بھی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پوری عالمی برادری اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

عالمی امن مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں امدادی آپریشن بحال کرکے علاقے کو تباہی سے بچا سکتی ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرے اور غزہ کو تمام ضروری سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور فتح پر زور دیا کہ وہ مصر کی زیرنگرانی ہونے والی مصالحتی مساعی کو کامیاب بنانے کے لیے مثبت رد عمل کا اظہار کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا