English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں پر تشدد واقعات میں مزید 10 افراد ہلاک

share with us

طرابلس:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ماہ ِ اگست  کے آخر میں طول پکڑنے والے اور 14 روزہ فائر بندی کے اطلاق کے بعد دوبارہ پھوٹنے والے پر تشدد واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیبیا ئی وزارت صحت نے سوشل میڈیا  کے نیٹ ورک  فیس بک کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کی شب طرابلس کے ملیشیا گروہوں کے درمیان جھڑپ میں  ایک غیر ملکی، 5 شہری اور ایک فوجی کے بھی شامل ہونے والے دس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ماہ اگست کے آخری دنوں سے ابتک طرابلس میں جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 106 تک ہو گئی ہے ، اس دوران 365 افراد زخمی ہوئے ہیں  تو 18 افراد لا پتہ ہیں۔

دوسری جانب لیبیا  کی قومی مطابقت حکومت سے منسلک  طرابلس دفاعی قوتوں نے  الا یرموق  کیمپ کو اپنے کنڑول میں لے لیا ہے ۔کل لیبیا ئی وزارت صحت نے اعلان  کیا تھا کہ ماہ اگست کے آخیر تک طرابلس میں ہونے والی جھڑپوں اور پر تشدد واقعات میں 96 افراد ہلاک جبکہ 306 زخمی ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا