English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں چار ہزار سے زائد ویب سائٹس اور اکاؤنٹس بند

share with us

بیجنگ:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)چینی حکومت نے ملک بھر میں چالیس ہزار سے زائد ویب سائٹس اور آن لائن اکاؤنٹ بند کر دیے ہیں۔ ہفتے کے روز بتایا گیا کہ تین ماہ کے دوران کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں بند کیے جانے والے اکاؤنٹس اور ویب سائٹس پر شبہ تھا کہ وہ ’نقصان دہ‘ معلومات پھیلا رہے تھے۔ چین میں انٹرنیٹ پر حکومت کا سخت کنٹرول ہے اور اس ملک میں غیرقانونی انٹرنیٹ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی معمول کی بات ہے۔ مغربی ممالک اس عمل کو آزادی رائے پر قدغن قرار دیتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا