English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

share with us

ریاض:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی ایک مقامی عدالت نے اپنے والد کی سرپرستی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

نشریاتی ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ایک 24 سالہ خاتون نے اپنے والد کی سرپرستی کے خلاف جدہ کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں سعودی  نشریاتی ادارے اوکاز سمیت دیگر اداروں کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے حیران کن طور پر خاتون کے حق میں فیصلہ دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کے والد کو حکم دیا کہ وہ انہیں پاسپورٹ فراہم کریں۔ عدالتی فیصلے اور خاتون کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے مطابق سعودی عرب کے نشریاتی اداروں نے لکھا کہ خاتون یونیورسٹی کی طالبہ تھیں اور وہ مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق والد کی سرپرستی کے خلاف درخواست دائر کرنے والی خاتون گزشتہ 10 سال سے والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں اور انہوں نے 6 سال سے والد سے ملاقات تک نہیں کی۔ خبر رساں ادارے نے بتایا کہ خاتون کے حق میں عدالتی فیصلے آنے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کی جا رہی ہے اور کئی خواتین نے عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کو مرد حضرات کی طرح ہی اپنا ذاتی پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے تو یہ کہا کا قانون ہے اسے جاری کرنے کی اجازت اس کے سرپرست مرد سے لی جائے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا