English   /   Kannada   /   Nawayathi

منی پور یونیوسٹی کے ۵اساتذہ اور۹۰ طالب علم کو ہاسٹل سے پولس نے کیا گرفتار

share with us

 امپھال:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) منی پور میں ہر برس کئی سماجی اور سیاسی تنظیمیں 21 ستمبر کو بند مناتے ہیں اور اس بار بھی ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔اس کی وجہ ہے کہ 21 ستمبر  1947کو ہی منی پور کو بھارت میں ادغام کرنے کے لیے بھارتی حکام نے وہاں کے راجا سے زبردستی کاغذات پر دستخط لیے تھے۔ 

 امپھال میں واقع منی پوریونی ورسٹی میں جمعے کی رات پولیس کے ساتھ کمانڈوز کی بڑی تعداد کیمپس میں داخل ہو ئے۔  یونیورسٹی کے ٹیچرز اسوسی ایشن کے رکن پروفیسر امر یگمان نے دعوی کیا کہ پولیس نے 90 طلبا کو ان کے ہاسٹل سے پکڑا گیا ہے اور پانچ اساتذہ کو پولیس ساتھ لے گئی ہے۔

خیال رہے کہ منی پور یونیورسٹی میں تقریبا تین مہینے سے طلبا اور انتظامیہ کے درمیان تنازع بنا ہوا ہے۔ منی پور یونیورسٹی کے وی سی آدھا پرساد کے خلاف یونیورسٹی کے طلبہ کئی دنوں سے مظاہرہ کر رہے تھے۔ وہ وی سی کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس مطالبے کی اساتذہ نے بھی حمایتکی۔ اس معاملے میں انسانی وسائل کی وزارت نے 17 جون کو ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دی اور جانچ پوری ہونے تک کے لیے پانڈے کو برخاست کر دیا۔ 

منی پور یونیورسٹی کے طلبہ اور یہاں کے اساتذہ کا الزام ہے کہ پانڈے نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے کئی معامشی بدعنوانیاں کی ہیں۔ ساتھ ہی انتظامیہ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ طلبہ کادعوی ہے کہ پانڈے نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھانے میں تو کوئی کثر نہیں چھوڑی لیکن ذمہ داریوں کو نبھانے میں وہ ہمیشہ پیچھے رہے۔ 

طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان ایک وقت تنازع اتنا بڑھ گیا کہ ریاستی حکومت کو بھی وزارت کو خط لکھنا پڑا۔ اس خط میں حکومت نے وی سی کو چھٹی پر بھیجنے  اور طلبہ کی جانب سے عائد کی گئے الزامات کی جانچ کا مشورہ دیا تھا۔ 

پروفیسر پانڈے نے اکتوبر 2016 میں منی پوریونی ورسٹی کے وی سی کا عہدہ سمبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ بنارس ہندو یونی ورسٹی میں معیشت کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا