English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل ڈیل ہندوستانی فوج پر مودی اور امبانی کی ’سرجیکل اسٹرائیک‘

share with us

نئی دہلی:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)رافیل ڈیل معاملہ میں فرانس کے سابق صدر کے انکشاف کے بعدملک کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے ،مودی سرکار اپوزیشن کے نشانہ پر آگئی ہے،کانگریس صدر راہل گاندھی مسلسل پی ایم مودی پر حملہ آور ہو رہے ہیں ،راہل نے ٹویٹ کر کہا، ’’وزیر اعظم اور انل امبانی نے مل کر 1 لاکھ 30 ہزار کروڑ کی سرجیکل اسٹرائیک ہندوستانی فوج کے خلاف انجام دی۔ مودی جی آپ نے شہدا کے خون کی بے حرمتی کی۔ آپ کو شرم آنی چاہئے۔ آپ نے سرزمین ہند کو دھوکہ دیا۔‘‘

 

فرانس کے یورپ اور خارجہ امور کے ترجمان کے نے ایک بیان میں کہا کہ ’’رافیل جہاز سودے میں فرانس کی کمپنیوں نے کس ہندوستانی شراکت دار کو چنا ہے یا اسے چنا جائے گا اس میں فرانسیسی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ہندوستان کے ساتھ جو سمجھوتہ ہوا اسی کے تحت فرانس کی کمپنی آفسیٹ پراجیکٹ کے لئے اپنی مرضی کا ہندوستانی شراکت دار چننے کے لئے آزاد ہے، لیکن اس کے لئے حکومت ہند کی منظوری لینی ہوگی۔‘‘

ادھر، حکومت کا بچاؤ کرتے ہوئے ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ سابق فرانسیسی صدر کے بیان کے حوالہ سے شائع رپورٹ کی سچائی کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، فرانس کےساتھ جنگی طیارہ رافیل کے سودے سے متعلق آفسیٹ معاہدہ میں اس نے کسی طرح کی دخل اندازی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ حکومت ہند اور نہ ہی فرانسیسی حکومت کا آفسیٹ معاہدہ میں کوئی رول تھا۔

واضح رہے، فرانس کی ایک ویب سائٹ ’میڈیا پارٹ ‘میں شائع انٹرویو میں اولاند کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ رافیل سودے کے لئے ہندستان کی طرف سے ہی ریلائنس کے نام کی تجویز پیش کی گئی تھی اور طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے پاس ریلائنس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔

براہ راست حکومت فرانس سے خریدے جانے والے 36 جنگی طیاروں کے سودے سے متعلق آفسیٹ معاہدے میں انل امبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس انڈسٹریز کو ڈسالٹ ایوی ایشن کا شراکت دار منتخب کیاتھا۔ کانگریس باربار یہ الزام لگاتی رہی ہے ک وزیراعظم نریندرمودی نے اس سودے میں اپنے صنعت کار دوست کو فائدہ پہنچایاہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا