English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات کی کامیابی سعودی عرب کی کامیابی میں مضمر ہے: قرقاش

share with us

دبئی :21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن (23 ستمبر) کے حوالے سے سعودی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کی کامیابی امارات کے کامیاب ہونے کے لیے لازم ہے۔

اُن کا یہ موقف جمعے کی صبح کی جانے والی ایک ٹوئیٹ میں سامنے آیا۔ قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مملکت کو دائمی استحکام اور ترقی حاصل ہو۔ اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ "ہم ساتھ کام کریں گے، ساتھ کامیاب ہوں گے اور ساتھ ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ ریاض کی کامیابی ہماری کامیابی کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے"۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے حوالے سے دبئی کے حکام نے ایک خصوصی مہر تیار کی ہے جو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی شہریوں کا استقبال کرتے ہوئے اُن کے "اِقامے" پر لگائی جا رہی ہے۔ یہ سلسلہ 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔

سعودی ایئرلائنز کی پرواز کے دبئی پہنچنے کے موقع پر طیارے کا استقبال "پانی کی سلامی" سے کیا گیا۔ علاوہ ازیں دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت "برج خلیفہ" کو سعودی عرب کے پرچم سے مزیّن کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا