English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات ائیر لائنز کے اتحاد ائیر ویز کو خریدنے کی خبر محض افواہ

share with us

دبئی :21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی امارات ائیرلائنز اور اتحاد ائیرلائنز نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امارات ائیرلائنز نے اتحاد ائیرویز کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور جس کے نتیجے میں امارات ائیرلائنز دنیا کی سب سے بڑی ائیرلائنز بن جاتی۔ اتحاد ائیرویز کے ترجمان نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ دوسری طرف امارات ائیرلائنز کے ترجمان نے ان خبروں کی افواہ قرار دیا۔ امارات ائیرلائنز کے صدر غم کلارک نے اس سال جون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مختصر مدت یا طویل مدت میں دونوں ائیرلائنز میں کسی انضمام کی سفارش نہیں کرتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا