:اور ہر طرح کے
جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتق ... کولار ٹکٹ کو لے کر کانگریس میں اختلافات ، جانیے کی ... کرناٹک میں گرمی چالیس کے پار ، اگلے تین دنوں میں د ... فلسطینیوں کو اُن کے وطن کے حق سے محروم کردیا گیا ہ ... میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل ... جناردن ریڈی کے لیے لال قالین کیوں ؟ کانگریس کا وز ... عاپ کے اراکین اسمبلی کا سنسنی خیز دعوی ... صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ...

غزہ :21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے جب غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاج کا سلسلہ صرف اسی صورت میں ختم ہوسکتا ہے کہ اگر غزہ پر 12 سال سے عاید کردہ پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کردی جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے ’احمد عمر‘ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب سے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم نے دو محاذوں پر معرکہ شروع کیا۔ ہمیں ایک طرف غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنا اور پناہ گزینوں کے حقوق کی واپسی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے کے عوام اور پناہ گزینوں کے حوالے سے امریکا کی جانب سے گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے۔ امریکا نے صدی کی ڈیل کی سازش کوآگے بڑھاتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد بند کی جا رہی ہے۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام نے ناکہ بندی توڑنے اور صہیونی ریاست کی ظالمانہ پالیسی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کی بندش کو فلسطینی قوم پرحملہ قرار دیا اور کہا کہ اندرون اور بیرن ملک مقیم 65 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |