:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

واشنگٹن:21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے چین کے ایک فوجی ادارے پر پابندیاں لگادی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے چین کے فوجی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے روس سے ہتھیار خریدے ہیں اور چین کا یہ اقدام روس پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والے چینی فوجی ادارے نے روس سے ایس یو پچیس فائٹر جیٹ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس چار سو میزائل خریدے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کا اصل ہدف روس ہے نہ کہ چین اور اس کی فوج، اس کے علاوہ امریکا نے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے دفاعی اور انٹیلیجنز شعبوں سے اپنے تعلقات کو کم کریں، کیوں کہ یہ دونوں شعبے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
امریکا کا کہنا ہے کہ روس سے ہتھیار خریدنے کی صورت میں کسی دوسرے ملک کے خلاف بھی اس طرح کے اقدامات کیے جاسکتے ہیں تاہم ترکی اور روس کے درمیان بھی ایس 400 میزائل خریدنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی ترجمان نے امریکی پابندیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیاہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |