English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین طلاق پر آرڈیننس کا خمیازہ بھگتے گی بی جے پی حکومت: رنجیتا رنجن

share with us

سپول:21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کی سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ محترمہ رنجیتا رنجن نے کہا کہ تین طلاق کے مسئلے پر آرڈیننس مسلمانوں پر جبرا تھوپا گیا ہے جس کا خمیازہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو بھگتنا ہوگا۔

رنجن نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں آرڈیننس کی خامیاں اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر لائے گئے بل کی خامیوں پر راجیہ سبھا میں بحث ہوچکی ہے۔ کانگریس بل کو بہتر کرنے کے تعلق سے اپنی رائے ملک کے سامنے رکھ چکی ہے۔ اس بل میں طلاق متاثروں کے لے معاوضہ کا التزام نہیں، طلاق دینے پر شوہر کو جیل جانے جیسی خامیاں ہیں لیکن موجودہ حکومت اپنے رخ پر قائم ہے۔

رنجن نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تین طلاق جیسے حساس مسئلے پر کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کی باتوں کو نظرانداز کررہی ہے اور فورا ہی اس پر آرڈیننس لے آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرڈیننس لوگوں کی توجہ اصلی مسائل سے بھٹکانےکے لئے لایا گیا ہے۔اگر حکومت سمجھتی ہے کہ اس آرڈیننس سے تین طلاق کا مسئلہ ختم ہوگیا تو یہ حکومت کی بھول ہے۔ اس سے حکومت کاپیچھا نہیں چھوٹنے والا۔

رنجن نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت چار برسوں تک اس مسئلے پر گہری نیند سوتی رہی جب حکومت کی مدت پوری ہونے والی ہے تو سیاسی فائدے کے لئے اسے تھوپ رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کا یہ سیاسی داؤ الٹا پڑے گا اور آنے والے عام انتخابات میں اس کو زبردست قیمت چکانی پڑے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا