English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کی اتحادی حکومت گورنر سے بی جے پی کی شکایت کرنے والی ہے؟؟

share with us

 

بنگلورو 21؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاست کی کانگریس او رجے ڈی ایس اتحادی حکومت گورنر واجو بھائی آر والا سے بی جے پی کی شکایت کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشورا کی جانب سے آج جمعہ کو دی گئی تفصیلات کے مطابق بی جے پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور ہمارے رکن اسمبلیوں کی ہمت افزائی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے کہ ہم راج بھون چل کر گور نر سے ان کی شکایت کریں۔ اس سلسلہ میں جلد ہی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ بی جے پی کو ترقیاتی کاموں سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے ، وہ صرف اتحادی حکومت کو گرانے میں لگی ہوئی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کا یہ خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔ ہم لوگ کابینہ اجلاس میں ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی پر غور کررہے ہیں لیکن ایڈی یوروپا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے رکن اسمبلیوں کے بی جے پی میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح سے کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔ وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے متنازعہ بیان کا دفاع کرتے ہوئے جی پرمیشورا نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کے بیان پر غور کررہے ہیں کہ انہوں نے اس طرح کا کیوں دیا؟ اور کمار سوامی لگاتار بی جے پی کابھی منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا