English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار : کورسٹ گارڈ نے سترہ ماہی گیروں کی بچائی جان 

share with us

 


منگلورو 20؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) مچھلی شکار کے دوران سمندر میں پھنسے سترہ ماہی گیروں کو کوسٹ گارڈ کی جانب سے بچالیا گیا ہے۔ یہ واقعہ کاروار سے دس نوٹیکل میل پر پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوسٹ گارڈ کو اطلاع ملی کہ 25ماہی گیر سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن کوسٹ گارڈ کی جانب سے جملہ ماہی گیروں کی تعداد سترہ بتائی گئی ہے ، 
تفصیلات کے مطابق گنشیام نامی ایک مقامی ماہی گیر نے کوسٹ گارڈ کو جانکاری دی کہ 10نوٹیکل میل پر ایک کشتی بیچ سمندر میں ہچکولے کھا رہی ہے اور کسی بھی وقت وہ حادثہ کا شکار ہو سکتی ہے اس لئے انہیں فوری مدد درکار ہے ،اطلاع کے ساتھ ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ کی ایک بوٹ C155 129اپنے گشت کے دوران اپنا رخ تبدیل کرانہیں بچانے کے لئے نکل پڑی ، کوسٹ گارڈ کا دستہ جب ان تک پہونچا تو کشتی ڈوبنے کی کگار پر تھی،اورماہی گیر مدد کی دہائی دے رہے تھے دستہ نے فورا کارروائی کر ان میں سے 12ماہی گیروں کو کشتی کے ذریعہ ساحل تک پہونچا یا، جس کے بعد ایک اور کشتی کا فوری انتظا م کر باقی بچے ماہی گیروں کو بھی بحفاظت ساحل تک پہنچایا گیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا