English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں اْنروا کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت،آئندہ ہفتے ایک د ن کی ہڑتال کا اعلان

share with us

مقبوضہ غزہ:20؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)غزہ میں اقوام متحد ہ کے تحت فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی اْنرو ا کے ہزاروں ملازمین نے اپنی ملازمتیں کھوجانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور آیندہ ہفتے ایک دن کی ہڑتا ل کا اعلان کیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق اْنروا نے امریکا کی جانب سے ملنے والی کروڑوں ڈالرز کی امداد کی کٹوتی کے بعد اپنے ہزاروں ملازمین کو جبری فارغ خطی دے دی ہے۔ اس اقدام کے خلاف غزہ میں اْنروا کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر پانچ ہزار سے زیادہ فلسطینیوں نے شرکت کی ہے۔ مظاہرے میں حماس اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کے سینیر قائدین بھی شریک تھے۔امریکی امداد کی کٹوتی کے بعد اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی مالی مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے اور اس نے غزہ اور مغربی کنارے میں مزید ڈھائی سو اسامیاں ختم کرنے اور پانچ سو سے زیادہ کل وقتی ملازمین کو جزوقتی قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔امریکا فلسطینی مہاجرین کو بنیادی شہری سہولیات مہیا کرنے کی ذمے دار اس ایجنسی کو 35 کروڑ ڈالرز سالانہ امداد کی شکل میں دے رہا تھا لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال کے اوائل سے یہ تمام کی تمام رقم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس رقم کو اسرائیل کی امداد یا دوسرے منصوبوں کے لیے مختص کردیا ہے۔اْنروا نے مالی مسائل سے دوچار ہونے کے بعد غزہ میں اپنے ملازمین کو جبری برطرف کرنا شروع کردیا ہے جس پر فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔غزہ میں اْنروا کے سربراہ نے ایجنسی کی مزدور یونین پر بغاوت برپا کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔احتجاجی مظاہرے کے دورا ن میں یونین کے نمایندے امیر المشعل نے آیندہ سوموار کو اْنروا کے تحت تمام ایجنسیوں میں احتجاجی تحریک کے پہلے قدم کے طور پر مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
شمالی اور جنوبی کوریا کا 2032ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے مشترکہ بڈ جمع کرانے پر اتفاق
پیانگ یانگ ۔20ستمبر(یواین این)شمالی اور جنوبی کوریا نے 2032ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے مشترکہ بڈ جمع کرانے پر اتفاق کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے صدور نے پیانگ یانگ میں ملاقات کے دوران کیا۔ طویل عرصے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور دونوں ممالک بڑے ایونٹس میں مشترکہ ٹیمیں میدان میں اتارتے ہیں، اگست میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھی شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر ایک طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ رواں برس منعقدہ سرمائی اولمپکس گیمز میں بھی دونوں ممالک کے ایتھلیٹس نے ایک جھنڈے تلے مارچ پاسٹ کیا تھا اور آئس ہاکی ایونٹ میں مشترکہ ٹیم اتری تھی۔ شمالی اور جنوبی کوریا سے قبل بھارت، آسٹریلیا، چین اور انڈونیشیا بھی میگا گیمز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا