English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی تعمیر نو میں نصف سے زاید عرصہ لگ سکتا ہے،اقوام متحدہ 

share with us

شامی عوام خود کو شیعہ، سنی، علوی یا کسی دوسری تفریق کی بنیاد پر تقسیم نہ کریں،عہدیدارکی پریس کانفرنس 


نیویارک:20؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ شام میں 2011ء کے بعد سے جاری جنگ کے دوران اتنی زیادہ تباہی ہوچکی ہے کہ اس کی تعمیر نو میں اب نصف صدی سے زاید کا عرصہ لگ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے مشیر برائے انسداد اجتماعی قتل عام ادما بینگ نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو شام کی تعمیر نو کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ اسد رجیم کی فوج اور اس کی معاون ملیشیائیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑمیں اپنے ہی عوام کا قتل عام کررہی ہیں۔یو این عہدیدار نے شام کے مختلف دھڑوں پر زور دیا کہ وہ نسلی اور مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ شام کے شہری ہونے پر قومیت کی بنیاد پر متحد ہوں اور مصالحتی کوششیں آگے بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں شامی عوام خود کو شیعہ، سنی، علوی یا کسی دوسری تفریق کی بنیاد پر تقسیم کریں بلکہ وہ شامی شہری ہونے کا ثبوت دیں اور دیگر تمام امتیازات کوختم کردیں۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے ایک سوال کے جواب میں ادلب میں روس اور ترکی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ادلب میں خون خرابے سے بچنے کی کوششوں کا احترام کیا جائے گا اور تمام دھڑے اس کی حمایت کریں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا