English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر ایردوآن دورہ جرمنی کے دوران کولون کی مرکزی مسجد کا افتتاح کریں گے

share with us

افتتاحی تقریب اسی ماہ کی انتیس تاریخ کو منعقد، عبادت گاہ مساجد کی تعمیر کی ترک تنظیم دیتب نے تعمیر کی


انقرہ:20؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن جرمنی کے اپنے دورے کے موقع پر کولون شہر کی مرکزی مسجد کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ افتتاحی تقریب اسی ماہ کی انتیس تاریخ کو منعقد ہو گی۔ یہ مسجد مساجد کی تعمیر کی ترک تنظیم دیتب نے تعمیر کی ہے۔ گزشتہ برس موسم گرما میں تعمیراتی کام کے دوران ہی اس مسجد کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھولے دیے گئے تھے۔
شہر کولون کے علاقے ’ایرن فیلڈ‘ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور یہی وجہ ہے کہ مرکزی مسجد کے لیے اس جگہ کا انتخاب کیا گیا۔ لیکن اس مسجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مسجد صرف عبادت کے لیے ہی نہیں بنائی گئی بلکہ یہ ایک ایسی جگہ ہو گی، جہاں مسلمان اور غیر مسلمان آپس میں مل بیٹھیں گے اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔کولون شہر کی اس مسجد میں خاص طور پر ایک لائبریری بنائی گئی ہے جبکہ سیمنارز ، تربیتی کورسز اور انتظامیہ کے لیے دفاتر بھی موجود ہیں۔ اس مرکزی مسجد میں قرآنی کورسز کے علاوہ عربی زبان کی کلاسیں بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال سے لے کر خاندانی مسائل اور سماجی کاموں کے بارے میں ٹیلی فونک مشاورت کی سہولت بھی دی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں 40 سے 50 افراد صرف اور صرف اس مرکزی مسجد کے لیے کام کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا