English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرپشن الزام پرملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار،عدالت پیش

share with us

628ملین ڈالر کی ریاستی سرمایہ کاری کے ایک کیس میں ملوث ہونے پر باقاعدہ فرد جرم عائدکردی گئی 


کوالالمپور :20؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان پر بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث ہونے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ اس مقدمے کا تعلق 628 ملین ڈالر کی ریاستی سرمایہ کاری سے ہے۔ بعد ازاں یہ رقم نجیب کے بینک اکانٹ میں پہنچ گئی تھی۔ انتخابات میں شکست کے بعد سے رزاق مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ انہیں طاقت کے ناجائز استعمال سمیت رقوم کی ہیرا پھیری کیساتھ مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو جمعرات کے روز عدالت میں بھی پیش کردیاگیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا