English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی ایس ایف جوان کا بہیمانہ قتل ،مودی جی، کہاں گیا ایک کے بدلے دس سر لانے کا وعدہ!، کانگریس  

share with us

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نریندر کو پاکستان کی طرف سے بہیمانہ طریقہ سے قتل کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے ہیم راج اب نریندر سنگھ، پاکستان نے انہیں بے رحمی سے مار ڈالا۔ حکومت کیا کر رہی ہے؟ مودی جی! کیا آ پکی روح آپ کو ملامت نہیں کرتی؟ کہاں گیا 56 انچ کا سینہ اور کہاں گئیں وہ لال آنکھیں، کہاں گیا ایک کے بدلے 10 سر لانے کا وعدہ؟‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’حکومت کو بدعنوانوں کی فکر ہے جوانوں کی نہیں۔ مودی جی فوج کا استعمال سیاسی فائدہ کے لئے کرتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کا نہیں سوچتے۔ ملک جواب مانگتا ہے اور جواب آپ کو دینا ہوگا۔‘‘

خیال رہے کہ پاکستانی فوجیوں نے جموں کے قریب سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے ایک جوان کو گولی مارنے کے بعد اس کا گلا ریت کرقتل کردیا گیا۔ یہ وحشیانہ حرکت منگل کورام گڑھ سیکٹرمیں کی گئی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بین الاقوامی سرحد اورایل اوسی پر 'ہائی الرٹ' جاری کردیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا